گوگل نے پاکستان سرچ کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں سال 2020ء کے دوران پاکستان میں گوگل پر تلاش کے اجتماعی رجحانات کی عکاسی کی گئی ہے، تاہم، کسی بھی دوسرے سال کی مانند، اس سال بھی پسندیدہ کھیل پر مبنی رجحان تمام اقسام کی تلاش پر چھایا رہا۔
سنہ 2020ء میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات درج ذیل ہیں
ماروی سرمد
ماروی سرمد سیاسی تجزیہ نگار، سماجی کارکن اور صحافت کے شعبے سے بھی وابستہ رہی ہیں
عظمیٰ خان
پاکستانی ماڈل و اداکارہ عظمیٰ خان بھی رواں سال خبروں میں رہیں
جو بائیڈن
امریکا کے آئندہ صدر جو بائیڈن نے جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی
علیزہ شاہ
پاکستان کی نوجوان خوبرو اداکارہ علیزہ شاہ ان دنوں متعدد ڈراموں میں کام کررہی ہیں
حریم شاہ
ٹک ٹاکر حریم شاہ جنہوں نے معروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بناکر شہرت حاصل کی
مناہل ملک
معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک بھی رواں سال پاکستانیوں میں خاصی مقبول رہیں
فلک شبیر
پاکستانی گلوکار فلک شبیر کی رواں برس شادی ہوئی ہے— فوٹو: فائل
عاصم اظہر
پاکستانی گلوکار و اداکار عاصم اظہر نوجوانوں میں خاصے مقبول ہیں
اَسراء بیلجک (Esra Bilgiç)
ترک اداکارہ اسراء بیلجک کو ڈامہ ارتغرل سے پاکستان میں شہرت حاصل ہوئی
سارہ خان
سارہ خان پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ہیں جن کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے
گوگل ہر سال تلاش کی غرض سے کیے جانے والے کھربوں استفسارات کا جائزہ لے کر انٹر نیٹ کی حقیقی قوت کو پیش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، تلاش (Searches) کے اختتام پر، جن سے سال کے دوران بلند ترین رجحانات نمایاں ہوتےہیں، انہیں مختلف ٹولز کی مدد سے تلاش کے حوالے سے عالمی، علاقائی، ماضی اور حال کے رجحانات کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔
گوگل سرچ ٹولز کو کبھی بھی کسی انفرادی استعمال کنندگان کی شناخت کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ گوگل بے نام اور مجموعی شماریات پر بھروسہ کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کرتا ہے کہ، مذکورہ عرصے کے دوران، تلاش کی غرض سے بعض استفسارات کتنی مرتبہ کیے گئے۔
عام صارفین کیلئے بھی یہ ٹولز تمام سال دستیاب رہتے ہیں جہاں صارفین trends.google.com سے سیکھ بھی سکتے ہیں۔