پنجاب حکومت نے اپوزیشن کے 370 ارکان کی فہرست تیارکرلی

امن وامان خراب کرنے کی کسی بھی کوشش پر یہ گرفتاریاں عمل میں لائی جاسکتی ہیں ۔

               
December 10, 2020 · |, اہم خبریں, قومی
ان رہنمائوں کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔فائل فوٹو

حکومت پنجاب نے نون لیگ سمیت اپوزیشن کے 370 ارکان کی فہرست تیارکرلی جنہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ امن وامان خراب کرنے کی کسی بھی کوشش پر یہ گرفتاریاں عمل میں لائی جاسکتی ہیں ۔

دوسری جانب وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ سب کو ایس او پیز پرعمل کرنا ہوگا، ہم تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔