امید یہی ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی ساری جماعتیں حالات کی نزاکت سمجھیں گی، لیگی نائب صدر کی میڈیا سے گفتگو
امید یہی ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی ساری جماعتیں حالات کی نزاکت سمجھیں گی، لیگی نائب صدر کی میڈیا سے گفتگو

لاہوریوں کو جلسے کی دعوت، مریم کے خطاب نے کارکنوں کے دل گرما دیے

مینار پاکستان پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسےکےلیے مریم نواز کی قیادت میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔
نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی سربراہی میں ریلی کا آغاز جاتی عمرہ سے ہوا ہے،ریلی میں ن لیگ کی دیگر قیادت سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
گجومتہ میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کاکہنا تھاکہ اس نااہل حکومت کو آخری دھکا دینے کے لیے تیار ہیں تو 13 دسمبر کو مینار پاکستان میں آپ کا انتظار کروں گی۔
اس سے قبل جاتی عمرہ سے روانہ ہوتے وقت مریم نوازکاکہنا تھاکہ آج فیصلہ کیا ہے پی ڈی ایم جماعتیں اپنی قیادت کے پاس استعفے جمع کرادیں،ہم نے باضابطہ اپنی جماعت کو استعفوں کے لیے نہیں کہا، مسلم لیگ ن 13دسمبرکے بعد استعفے لے گی،لیکن ہمارے پاس استعفوں کے انبار لگ گئے ہیں۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ ڈی جے بٹ کی گرفتاری اور تشدد کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان کا مقابلہ نواز شریف سے نہیں ڈی جے بٹ سے ہے اور نوازشریف کا مقابلہ عمران خان سے نہیں بلکہ انہیں لانے والوں سے ہے، نواز شریف نے کہہ دیا تھا ان کا مقابلہ بچوں اور سیاسی بونوں سے نہیں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے13دسمبرکو لاہور میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس پر حکومت نے جلسےکےلیے سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا اعلان کیا ہے جب کہ اب تک سیکڑوں کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جاچکے ہیں۔