سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سفری ہدایت نامے میں ایک بار پھر ردوبدل کردی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹٰی کے نئے سفری ہدایت نامے کے مطابق جاپان، فن لینڈ ملاوی اور نیمبیا کو اے کیٹگری سے نکال دیا گیا ہے جبکہ کیٹگری اے کے ممالک کی تعداد 22 سے بڑھا کر 24کردی گئی ہے۔
کیٹگری اے میں ناروے،جنوبی سوڈان،ٹوگو، یوراگوئے، زیمبیا، آسٹریلیا ،چین،مالدیپ، نیوزی لینڈ،نائجیریا، ساوتھ کوریا،سعودی عرب، سنیگال، سری لنکا،ویتنام، کیوبا شامل ہیں۔
سول ایوی ایشن کے تحت کیٹگری اے کے مسافروں کو کرونا ٹیسٹ، پی سی آر سے استثنی ہوگا، کیٹگری بی میں شامل ممالک کے تمام مسافروں کو سفر سے قبل 96گھنٹے کے اندر اندر کرونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔
اسی طرح کیٹگری سی ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پرکرونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا تاہم اس کیٹگری میں ابتک کسی ملک کو شامل نہیں گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ نئی ایڈوائزری 16دسمبر سے31دسمبر 2020 تک نافذ العمل رہیگی جسکا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم پر کرنا لازمی ہوگا۔