کراچی : صوبہ سندھ کے 5 سے 9 گریڈ کے پولیس جوانوں کا پے اسکیل کب بڑھے گا ، اہلکار سندھ حکومت کی توجہ کے منتطرہیں
دہشتگردی اور اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لئے فرنٹ لائن پر موجود اہلکاروں کا کئی سالوں سے پے اسکیل نہیں بڑھ سکا اورسندھ پولیس کے سپاہی ، ہیڈ کنسٹیبل اور اے ایس ائی اپنے پے اسکیل میں اپگریڈیشن سے محروم ہیں۔
صوبہ سندھ کے علاوہ تمام صوبوں کی حکومتوں نے پولیس اہلکاروں کے پے اسکیل میں اضافہ کر دیا ہے، نوٹیفیکشنز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق دیگر صوبوں میں سپاہی کا 5 گریڈ سے بڑھا کر 7 ، ہیڈ کنسٹیبل کا 7 سے 9 اور اے ایس ائی کا 9 سے 11 گریڈ کر دیا گیا ہے۔
ایک خط کے ذریعے2018 میں سینٹرل پولیس آفس سے تحریری طور پر تمام تفصیلات محکمہ داخلہ دی جا چکی ہیں۔ دستاویز کے مطابق پے اسکیل اپ گریڈ ہونے سے تنخواوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کشمور متاثرہ بچی کو بازیاب کروانے والے اے ایس ائی محمد بخش ہوں یا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دو بہادر سپاہی رفیق اور خالد ہوں ، فرنٹ لائن پر موجود، قربانی بھی دیں صوبے کا نام بھی روشن کریں ، ہمیں ہمارا حق کون دیگا ؟
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب سے تاخیری کے حوالے سے موقف لینے کی کوشش کی گئی پر جواب نہیں مل سکا۔
مرتضی وہاب کے کورڈینٹر اور ترجمان فیاض چاچڑ اور سکندر سے رابطہ کیا گیا مگر نامعلوم وجہ کی بنا پر موقف سامنے نہیں آسکا۔