الیکشن سے پہلے خریدو فروخت سے جہموریت کمزور ہوتی ہے۔فائل فوٹو
الیکشن سے پہلے خریدو فروخت سے جہموریت کمزور ہوتی ہے۔فائل فوٹو

استعفوں کا ہم پر کوئی دباؤ نہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کےاستعفوں کاکوئی دباؤنہیں ہے،عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔
وفاقی وزیر امور کشمیرو گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ جن شہروں میں جلسے ہوئے وہاں کورونا تیزی سے پھیلا۔ کورونا کی دوسری لہر نے مختلف شہروں میں خطرناک صورتحال پیدا کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کورونا کے بڑھتےکیسز کے باوجود جلسہ کرنا چاہتی ہے۔ بوکھلاہٹ میں جو اقدام آخر میں کرنا تھا انہوں نے پہلے ہی کردیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کرپشن کے سلطان ہیں۔ نوازشریف، زرداری اور مولان فضل الرحمان نے قوم کا پیسا لوٹا۔ انہوں نے لوٹ مار کر کے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔ یہ لوگ ملکی سیاست میں پیسا،جوڑ توڑاور لوگوں کی خریدوفروخت لائے۔ انہوں نے ایسا ماحول بنایا کہ صرف پیسے والے سیاست کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ آر پار کی باتوں سے ان کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہوجائے گی۔ اپوزیشن کے استعفوں کا ہم پر کوئی پریشر نہیں ہے۔ استعفوں پر مختلف جماعتوں کی مختلف سمتیں ہیں۔ ہم نے نہیں، ان کے ارکان پارلیمنٹ نے ہم سے رابطے کیے ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے حلقے کے عوام نے مسترد کردیا۔ پی ڈی ایم صرف چوری کا پیسہ بچانے کیلئے بنائی گئی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا جب ان کی کرپشن پر ہاتھ ڈالوں گا یہ اکٹھے ہوجائیں گے۔ یہ اپنی چوری بچانے کیلئے عوام کی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف ایک سزا یافتہ مجرم ہیں اور ملک سے فرار ہیں۔ نواز شریف کرپشن سے بنائی ہوئی جائیداد میں بیٹھ کر بیان دے رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے اربوں روپے کی کرپشن کی۔ مولانا کو سب سے زیادہ کرپشن پر چور ٹولے کا سردار بنایا ہوا ہے۔
وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اقتدار میں رہ کر اربوں روپے کمائے۔ مولانا فضل الرحمان کی کرپشن ثابت کرکے دکھاوَں گا۔ مولانا فضل الرحمان میرے سوالوں کا جواب پی ڈی ایم کے جلسے میں دیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے برطانوئی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کے ساتھ رابطے تھے۔ اجیت دوول کے ساتھ آپ کی میٹنگ ہوئی قوم کو بتائیں کیا بات چیت ہوئی۔مولانا صاحب بتائیں یہ میٹنگ کیوں ہوئی اور کیا بات ہوئی؟
علی امین گنڈ اپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بیرونی قوتوں کے اشارے پر آزادی مارچ کیا۔ فضل الرحمان ملک میں فرقہ واریت پھیلانے میں بھی ملوث رہا۔ مولانا کے آزادی مارچ کا مقصد بھی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جب کشمیر کا معاملہ اجاگر کیا تو مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ شروع کیا۔ آزادی مارچ سے پہلے اور بعد میں ان کےعالمی قوتوں سے رابطے تھے۔ مولانا فضل الرحمان ملک میں فرقہ واریت کی سازش کا حصہ رہے ہیں۔