میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

سیاسی اداکاروں کو عوام نے مسترد کردیا، فردوس عاشق

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی اداکاروں کو عوام نے مسترد کردیا ہے لہذا وہ اپنی اسٹرٹیجی پر نظر ثانی کریں۔
انہوں نے کہا کہ جلسے میں شریک ہونے والے خود کو رضاکارانہ طورپرتین دن کے لیے قرنطینہ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کے شرکا اپنے گھروالوں کو کورونا وائرس میں مبتلا نہ کریں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے واضح طور پر اعلان کیا کہ جن لوگوں نے قانون کو توڑا اور سہولت کاری کی ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ لیڈرپیدائشی ہوتا ہے اور لیڈرکا بحران میں پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر ہمیشہ مشکل صورتحال میں لیڈ کرتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ عوام کو کورونا اورپی ڈی ایم لیڈرشپ کو تیتر بٹیر کا ظہرانہ، اپوزیشن کا کھلا تضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور والوں نے پی ڈی ایم کو مسترد کردیا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کیا باریاں لگا کر اقتدار کے مزے لوٹنے والےعوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نےعوام کو کورونا کے حوالے کردیا جب کہ عوام نے پی ڈی ایم کی خواہشات کو ملیا میٹ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جلسے کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ راجکماری گلی گلی دعوت نامے بانٹنے گئی لیکن پھر بھی لوگوں نے مسترد کر دیا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ راجکماری کی کال پرعوام نے کان نہیں دھرے ہیں۔