وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان 5سالہ مدت پوری کریں گے ،بطور وزیرداخلہ نوازشریف کوپیغام ہے بہت ہوگیا ،اب مزید نہیں برداشت نہیں کریں گے،ملکی اداروں کےخلاف بولنا آپ کے ہرایجنڈے کا حصہ ہوتاہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے اپنی سیاست کودفن کو مینارپاکستان میں کردیا،پی ڈی ایم والوں کے استعفوں کےلیے ہم منتظر ہیں ،استعفیٰ دینے کی بات کرتے ہوآپ عملا تودیں ہم خیرمقدم کریں گے۔
شیخ رشید کاکہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان 5سالہ مدت پوری کریں گے ،آپ کہتے ہیں عمران خان سے بات نہیں ہوگی تو بتائیں کن سے مذاکرات کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ اربوں روپے جلسوں پر لگارہے ہیں،یہ لوگ لوٹی ہوئی رقم کو بچانے کےلیے سڑکوں پرنکل آئے ہیں،نوازشریف کو پیغام ہے اس ملک سے بڑھ کر اور کچھ نہیں،ہم وہ کریں گے جس کا آئین اور قانون اجازت دیتاہے،وزیراعظم این آر او اورنیب کے علاوہ ہربات کیلیے تیارہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ اپوزیشن کوسوشل میڈیا بتائے کہ جلسے میں کتنے لوگ تھے ، لاہور جلسے میں مولانافضل الرحمن کے مدرسہ سے لوگ نہ آتے تو ان کومایوسی ہوتی،محمود خان اچکزئی جہاں جاتے ہیں گل کھلاتے ہیں،انتخابات ہارنے کے بعد انسان نفسیاتی مسائل سے دوچار ہوجاتاہے،10لوگ انتخاب ہار ے ہوئے ہیں۔