ملک بھر میں حیدرآباد کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر بن گیا جہاں مثبت کیسزکی شرح 22.45 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.12 فیصد ہوگئی ہے جب کہ حیدرآباد 22.45 فیصد شرح کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور کراچی 19.89 فیصد کے ساتھ کورونا کا دوسرا متاثرہ ترین شہر ہے۔
اس کے علاوہ پشاور 19.04 فیصد مثبت کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ سندھ میں 14.19، بلوچستان 14.2، آزاد جموں کشمیر9.4 ، خیبرپختونخوا 7.2، اسلام آباد 4.3، پنجاب 3.8 اور گلگت بلتستان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 0.5 فیصد ہے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 2ہزار495 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید73 اموات ہوئی اور 2459 نئےکیسز رپورٹ کیے گئے۔