جیسیکا کے بیٹے نے ایپل کے آن لائن اسٹور سے خریداری کی۔فائل فوٹو
جیسیکا کے بیٹے نے ایپل کے آن لائن اسٹور سے خریداری کی۔فائل فوٹو

چھ سالہ بچے نے بیس لاکھ روپے کی آن لائن خریداری کرلی

چھ سالہ بچے نے ماں کے اکاؤنٹ سے بیس لاکھ روپے کی آن لائن خریداری کرلی۔

جیسیکا جانسن نامی ایپل یوزرکو اس وقت شاک لگا جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کے بینک اکاؤنٹ سے سولہ ہزار ڈالر (قریباً بیس لاکھ پاکستانی روپے) ایپل کو متقل کر دیے گئے ہیں۔

جیسیکا سمجھیں کہ ان کے ساتھ کوئی فراڈ ہو گیا ہے اور انہوں نے اس بابت شکایت کا اندراج بھی کرا دیا۔ تحقیقات کے بعد انہیں بتایا گیا کہ ان کے ساتھ فراڈ نہیں ہوا بلکہ ان کے اکاؤنٹ سے بیس لاکھ روپے مالیت کی خریداری کی گئی ہے۔

چھ سالہ بچے کی والدہ کو معلوم ہوا کہ دراصل ان کے بیٹے نے ایپل سے لاکھوں روپے کی خریداری کی ہے۔ جیسیکا کے بیٹے نے ایپل کے آن لائن اسٹور سے خریداری کی۔

بچے نے خریداری اس وقت کی جب اس نے گیمز کھیلنے کے لیے آئی پیڈ کو نیا نیا استعمال کرنا شروع کیا تھا۔

پیسوں کی واپسی کے لیے مذکورہ خاتون نے ایپل سے رابطہ کیا تاہم ادارے نے یہ کہہ کر رقم لوٹانے سے انکار کر دیا کہ انہوں نے رقم واپسی کے مقررہ مدت ساٹھ روز کے بعد رابطہ کیا ہے۔