مولانا فضل الرحمن کے 5 قریبی ساتھیوں نے اثاثہ جات انکوائری میں نیب میں بیانات ریکارڈ کرا دیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کےخلاف مبینہ کرپشن اورآمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات جاری ہیں۔
نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے 5قریبی ساتھی نیب تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے،ابرار احمد،محمد جلال،دین محمد،ابرارعلی شاہ نے اپنے بیانات ریکارڈ کرا دیے، نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھیوں کو سوال نامہ بھی دیا گیا۔