اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی نائن میں قتل ہونے والے میجرلاریب کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
عدالت نے لاریب کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر ملزم بیت اللّٰہ کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد علی وڑائچ نے ملزم گل نصیب کوعمرقید کی سزا سنائی ۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پرمجرم بیت اللّٰہ کو 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا بھی حکم دیا ہے۔میجر لاریب کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ جی نائن کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ نومبر 2019 میں مجرموں نے دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے میجرلاریب کو قتل کیا تھا،قتل کی رات میجرلاریب اوراس کی دوست پارک میں گفتگو کررہے تھے، دونوں ملزم میجرلاریب کے پاس پہنچے اورموبائل اور پیسے دینے کو کہا، ملزم بیت اللّٰہ نے لاریب کی کنپٹی پر پستول رکھا ہوا تھا۔اس دوران میجر لاریب نے مزاحمت کی تو ملزم بیت اللّٰہ نے فائرنگ کردی۔