سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کہتے ہیں کہ حکومت کو وزارت داخلہ کیلئے شیخ رشید سے بہتر کوئی آدمی نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنانا اس بات کی علامت ہے کہ حکومت کا چل چلاؤ ہے، وزیر داخلہ بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا، اس سے اوپر کی چیز بدلنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ناکام ہوئی ہے، ٹیکس کی شرح کم ہوئی ہے۔