قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری احتساب عدالت دوئم نے جاری کیے۔فائل فوٹو
قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری احتساب عدالت دوئم نے جاری کیے۔فائل فوٹو

اسلم رئیسانی نے اپنا استعفیٰ مولانا فضل الرحمن کو بھجوادیا

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے بلوچستان اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفیٰ مولانا فضل الرحمن کو بھجوادیا۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور موجودہ رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے بلوچستان اسمبلی کی نشست سے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کوبھجوادیا ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نواب اسلم رئیسانی نے کہاکہ میری اسمبلی سے استعفیٰ دینے کی خبر درست ہے میں نے اپنااستعفیٰ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو بھجوادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب پی ڈی ایم نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیاتوجمعیت علمائے اسلام کے دوستوں نے مجھ سے رابطہ کرکے استعفیٰ د ینے سے متعلق بات چیت کی جس کے بعد میں نے مستعفی ہونے کافیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چونکہ میں آزاد رکن اسمبلی ہوں اس لیے میں نے اپنا استعفیٰ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کوبھجوایا ہے۔

یاد رہے کہ جب جعلی ڈگریوں کا معاملہ سامنے آیا تھا تو اسلم رئیسانی سے میڈیا کے نمائندوں نے اس معاملے میں بات کی تھی تو انہوں نے تمام سوالات سننے کےبعد اتنا ہی کہا تھا کہ ” ڈگری ڈگری ہوتی ہے ، اصلی ہویا نقلی”۔