کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا۔
اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز 100 انڈیکس میں 112 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ دوران کاروبار انڈیکس 43 ہزار 879 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز 100 انڈیکس میں 406 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کا اختتام 43 ہزار766 پوائنٹس پر ہوا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج دوران کاروبارمارکیٹ کی بلند ترین سطح 43 ہزار 793 پوائنٹس رہی تھی جبکہ مارکیٹ کی کم ترین سطح 43 ہزار360 پوائنٹس رہی تھی۔
واضع رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔