ہم فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم کااعادہ کرتے ہیں۔فائل فوٹو
ہم فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم کااعادہ کرتے ہیں۔فائل فوٹو

میرے پاس بٹن نہیں کہ آن آف کرنے سے سب ٹھیک ہوجائے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے پاس بٹن نہیں کہ دبانے سے سب ٹھیک ہوجائے، تبدیلی یہی ہے کہ بڑے بڑے نام عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ان پر کیسز میں نے نہیں بنائے، نواز شریف پر کیس پیپلزپارٹی نے بنائے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں خسرو بختیار، عبدالحفیظ شیخ، حماد اظہر، اسد عمر، عبدالرزاق داؤد، عشرت حسین اور گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو ملکی معیشت کے بہتر ہوتے ہوئے اشاریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے بڑے پیمانے کی صنعت کی ترقی، تعمیراتی صنعت کی ریکارڈ کارکردگی اور ٹیکسٹائل سیکٹر سے بڑھتی ہوئی برآمدات پر اطمینان کا اظہار کیا اور معاشی اعشاریوں کی بہتری کے ثمرات کو عام آدمی تک پہنچانے کے لیے فوری اور دیرپا اقدامات پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی اور سرمایہ داروں کے اعتماد میں اضافے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی مشکل ترین وقت میں معاشی کارکردگی کی پذیرائی ہو رہی ہے جس کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے، خدا کا شکر ہے کہ ملک مشکل وقت سے نکل آیا ہے اور اب مزید ترقی کی راہیں کھولنے کے لیے جامع منصوبہ بندی پر کام ہو رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک سے ترسیلات زر میں اضافے اور ان کا 2 ارب ماہانہ کی سطح پر برقرار رہنا خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں اور تعمیراتی شعبے کو بنکوں کی طرف سے آسان شرائط پر قرضوں کی وجہ سے معیشت مزید مستحکم ہوگی۔