یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں سستے گھی کی خریداری میں 70 کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کی انٹرنل آڈٹ رپورٹ کے مطابق گھی کے ایک برانڈ کو 153 کے بجائے 190 روپے فی کلو گھی خرید کر 37 کروڑ 80 لاکھ روپے کا فائدہ دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز نے ایک برانڈ سے 1 کروڑ 20 لاکھ کلوگرام گھی 190 روپے فی کلو پر خریدا جبکہ پانچ مختلف برانڈ سے منہگا گھی خرید کر قومی خزانے کو 12 کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔