مظفرگڑھ کی تحصیل خان گڑھ میں اغواء اور زیادتی کا متاثرہ 13سال کا بچہ 9دن بعد وکیل کےہمراہ عدالت پہنچ گیا۔
عدالت میں بچے مئ بیان دیاکہ اُس کےساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی اورنہ اُسےاغواء کیاگیا۔
عدالت نےوالدین کی بچہ حوالگی کی درخواست مسترد کرتےہوئے پولیس کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا، بچہ بعدمیں وکیل کےہمراہ روانہ ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بچےسےزیادتی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور بعد میں بچہ لاپتہ ہوگیاتھا۔ والدین کی جانب سے زیادتی اوراغواء کےمقدمات درج کرائےگئےتھے۔ کیس میں نامزد ملزمان21 دسمبرتک عبوری ضمانت پررہاہیں۔
متاثرہ بچہ علاقہ مجسٹریٹ تھانہ خانگڑھ محمد عرفان کی عدالت میں اپنےوکیل کےہمراہ عدالت پیش ہوا۔ پولیس کےمطابق بچے نے عدالت میں والدین کےخلاف بیان ریکارڈ کروایا اور بیان دیاکہ وہ والدین کےساتھ نہیں جاناچاہتاہے، نہ ہی اُس کےساتھ کوئی جنسی زیادتی کی گئی ہے اورنہ ہی کسی نےاُسے اغواء کیا۔
والدین کی جانب سے بھی بچے کی حوالگی کےلیے درخواست دائر کی گئی تھی،جس کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیاکہ بچے کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کاکہناہےکہ کیس کا قانونی پہلوائوں سے جائزہ لے رہے ہیں۔