ماحولیات سے متعلق وائٹ ہاؤس کے پاکستانی نژاد ڈپٹی کوآرڈینیٹر علی زیدی کا کہنا ہے جب نو منتخب صدر جوبائیڈن کا فون آیا تو حیران ہو گیا تھا۔
علی زیدی کا کہنا ہے کہ ماحولیات سے متعلق وائٹ ہاؤس میں ذمہ داری ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ہمیں حکومت کے ایک مکمل طرز عمل کی ضرورت ہے، ایسے طرز عمل کی ضرورت ہے جو ملازمتوں کی حوصلہ افزائی اور انصاف کو فروغ دے۔