انتخابی سامان میں بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز، انمٹ سیاہی اور اسٹیشنری شامل ہے۔فائل فوٹو
انتخابی سامان میں بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز، انمٹ سیاہی اور اسٹیشنری شامل ہے۔فائل فوٹو

سندھ اوربلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں پرضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ۔

پی ایس 43 سانگھڑ، 88 ملیر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 میں ضمنی انتخاب 16 فروری کو ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 23 سے 28 دسمبر تک حاصل کر سکیں گے جب کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 4 جنوری تک کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو امیدوار ایپلٹ ٹریبونل میں 8 جنوری تک چیلنج کر سکیں گے۔امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو جاری کی جائے گی۔

واضع رہے چند روزقبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھرکے 8 قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں پر ضمنی انتخابات کا فیصلہ کیا تھا۔