معمولی بیماری پر وینٹی لیٹر پر رکھنے پر شہری نجی اسپتال انتظامیہ کے خلاف کراچی شرقی کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ پہنچ گیا۔
شہری نے کنزیومر پروٹیکشن کورٹ شرقی نے نجی اسپتال انتظامیہ کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ اسپتال بائیو سی کرانے گیا تھا لیکن وینٹی لیٹر پر ڈالا گیا، وینٹی لیٹر سمیت دیگر چارجرز کے مد میں لاکھوں روپے وصول کیے گئے۔
درخواست گزار نے مزید مؤقف اختیار کیا کہ اسپتال انتظامیہ نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا، اسپتال کے ڈاکٹروں نے غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا لہٰذا اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔
شہری کی درخواست پر کنزیومر پروٹیکشن کورٹ شرقی نے نجی اسپتال انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔