کراچی: اغوا و زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 5 سالہ بچی کے اہل خانہ کو 14 برس بعد انصاف مل گیا۔
کراچی میں ماڈل کورٹ شرقی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 5 سالہ بچی سے اغواء و زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم ارشاد کو سنگین جرائم کے لئے تین بار سزائے موت سنادی۔
عدالت نے مجرم ارشاد کو بچی کے ورثا کو 30 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق مجرم ارشاد نے 2006 میں گلستان جوہر میں 5 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
مجرم ارشاد نے زیادتی کے بعد شناخت کے خوف سے کمسن بچی کو قتل کیا۔ مجرم نے بچی کے والد سے دشمنی میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ سیشن کورٹ نے مجرم کو 2012 میں مقدمہ میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ فیصلے کے خلاف اپیل پر اعلی عدالت نے مقدمہ دوبارہ ٹرائل کےلئے واپس سیشن عدالت بھیج دیا تھا۔