یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

نارووال اسپورٹس سٹی کیس۔احسن اقبال پر فرد جرم عائد

احتساب عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال پر فرد جرم عائدکردی،سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے صحت جرم سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ جج نے پہلے دیکھنا ہوتا ہے یہ کیس بنتا بھی ہے یا نہیں،جج اصغر علی نے کہاکہ ہم یہاں ایسی باتیں سننے نہیں بیٹھے ہوئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت ہوئی،ن لیگ کے رہنما احسن اقبال اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے احسن اقبال پرفرد جرم عائدکردی،عدالت نے فردجرم عائد کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے بدنیتی سے نارووال اسپورٹس سٹی کااسکوپ بڑھایا،آپ نے ذاتی فائدے کیلیے اختیارات کاغلط استعمال کیا۔

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے صحت جرم سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ جج نے پہلے دیکھنا ہوتا ہے یہ کیس بنتا بھی ہے یا نہیں،جج اصغرعلی نے کہاکہ ہم یہاں ایسی باتیں سننے نہیں بیٹھے ہوئے،جج نے احسن اقبال کو بات کرنے سے روک دیا۔

جج اصغرعلی نے کہاکہ آپ نے کوئی درخواست دائر کرنی تو کریں یا اپنے وکیل کے ذریعے بات کریں ، ہم سامنے پیش کیا گیاریکارڈ دیکھ کرہی کہہ رہے ہیں یہ بادی النظر میں کیس بنتا ہے، جہانگیر جدون نے کہاکہ کہاں کیس بنتا ہے،کیا ہمارے ماتھے پرلکھا ہوا ہے؟۔

جج اصغرعلی نے کہاکہ فیصلے سے پہلے فیصلہ نہیں سنا سکتے ، شواہد دیکھے جائیں گے،عدالت نے نیب کواحسن اقبال کیخلاف گواہان پیش کرنے کاحکم دیدیا۔