کراچی کے علاقے نیو کراچی برف خانے میں بوائلر پھٹنے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
نیو کراچی میں برف خانے میں بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گرگئی اور دیگر فیکٹریوں کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لیبرڈپارٹمنٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں برف کی فیکٹری میں گیس لیکیج کے باعث بوائلر پھٹ گیا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے فیکٹری کی چھٹ گرگئی جبکہ اطراف کی فیکٹریوں کو بھی نقصان پہنچا اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔
رینجرز، پولیس، کے ایم سی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیمیوں کی جانب سے ریسکیوکا کام کیا جارہا ہے
ابتدائی طور پر واقعہ میں ہلاک 2 افراد اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیاجہا مزید چھ زخمی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے لیبرڈپارٹمنٹ سے رپورٹ کرلی ہے۔صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے تمام زخمیوں کے بہترین علاج اور جاں بحق افراد کی تدفین کے انتظامات کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) معین الدین نے بتایا کہ متاثرہ فیکٹری آئس اینڈ کولڈ اسٹوریج فیکٹری ہے، فیکٹری مالک کینیڈا میں مقیم ہیں۔
ڈی ایس پی کے مطابق متاثرہ فیکٹری میں 7 افراد کام کر رہے تھے، بوائلر پھٹنے سے اطراف کی فیکٹریوں کو بھی نقصان پہنچا، رینجرز ، پولیس ، کے ایم سی عملے کے ارکان ریسکیو کا کام کررہے ہیں جبکہ ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹایاجارہاہے، علاقے میں امونیا گیس کی بو بھی پھیلی ہوئی ہے۔