امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سانتا کلاز کا روپ دھارنے والا شخص بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں میں پھنس گیا۔
امریکی شہری نے کرسمس کی آمد کے پیش نظر سانتا کلاز کے کپڑے زیب تن کیے اور بچوں میں ٹافیاں تقسیم کرنے کے لیے نکلا۔
سانتا کلاز نے فضا سے ٹافیاں تقسیم کرنے کا ارادہ کیا جس کے لیے اُس نے اپنا ذاتی ایئرکرافٹ استعمال کیا۔
سانتا کلاز نے ہزاروں فٹ بلندی سے چھلانگ لگائی اور پیرا شوٹ کی مدد سے ہوا میں اڑتے ہوئے بچوں کے لیے ٹافیاں پھینکیں کہ اسی دوران اُس کا پیرا شوٹ بجلی کے تاروں میں پھنس گیا۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے رضاکاروں نے کرین اور سیڑھی کی مدد سے تاروں میں پھنسے سانتا کلاز کو ریسکیو کیا اور پھر اُسے اسپتال منتقل کیا۔