اسلام آبادہائیکورٹ نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے کرنسی ختم کرنے کیخلاف دائر درخواست مستردکردی ،اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مستردکردی۔
دوران سماعت وکیل درخواست گزار نوید آفتاب نے کہاکہ کوئی10 روپے 32 پیسے مانگے تو11 روپے دینا پڑتے ہیں بہت نقصان ہوتا ہے ،پیسہ کرنسی موجود ہی نہیں،اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاکہ کیا یہ کوئی عدالت میں چلائے جانے والا مسئلہ ہے؟۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ آج کے دور میں پیسے کی کرنسی رکھتاہی کون ہے ،وکیل نے کہاکہ پٹرول کی قیمت روپے اور پیسوں میں بڑھتی ہے گزشتہ ماہ میرا1300 کانقصان ہوا، عدالت نے کہا یہ معیشت اور تجارت کامعاملہ ہے،عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔