بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے۔فائل فوٹو
بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے۔فائل فوٹو

تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا۔وفاقی وزیر تعلیم

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا۔

اسلام آباد کے مانومنٹ میوزیم کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ورثہ کی حفاظت کرتی ہیں، پاکستان بننے میں قائد اعظم کا کلیدی کردار ہے، آج کے دن قائد اعظم کی قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ پاکستان بنا،ہم خوش قسمت ہیں کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، بھارت میں فسطائی حکومت مسلمانوں اورکشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہے،اجلاس میں حالات کا جائزہ لیا جائے گا، ہماری کوشش ہے تعلیمی ادارے جلد کھولے جائیں، بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے،تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اندرونی اختلافات ختم نہیں ہورہے، ان میں اتنی طاقت نہیں کہ یہ کچھ کر سکیں، جی یو آئی (ف) کے اندرونی مسائل شروع ہوگئے ہیں۔