فائل فوٹو
فائل فوٹو

ای سی سی نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی اصولی منظوری دیدی،کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی حتمی منظوری ایکنک سے لی جائے گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کااجلاس ہوا ،ذرائع کاکہناہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کانظام پاکستان ریلویز چلائے گی،کراچی سرکلر ریلوے کاکچھ حصہ نجی شراکت داری کے تحت چلایا جائےگا،ذرائع کاکہنا ہے کہ وزارت ہاﺅسنگ کیلیے 50 کروڑ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس میں مہمنداوربھاشا ڈیم کیلیے 50 کروڑ ڈالر کے یوروبانڈ جاری کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آکسیجن گیس کی سٹوریج کیلیے آلات کی ڈیوٹی فری درآمدکی اجازت بھی دیدی،اجلاس میں پانچ مختلف محکموں کیلیے سپلیمنٹری گرانٹس کی بھی منظوری دی گئی۔