میں نے استعفیٰ امیرمقام کوجمع کرایا۔فائل فوٹو
میں نے استعفیٰ امیرمقام کوجمع کرایا۔فائل فوٹو

استعفے پر مرتضیٰ جاوید عباسی کا موقف آ گیا

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کیلیے طلبی پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی بھی سامنے آگئے۔

لیگی ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاہے کہ استعفے پارٹی قیادت کوبھیجے ہیں،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کواستعفیٰ نہیں بھجوایا،ان کاکہناہے کہ استعفے قیادت کے پاس ہیں،وہی مناسب وقت پرجمع کرائیں گے میں نے استعفیٰ امیرمقام کوجمع کرایا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ کسی نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں استعفیٰ جمع نہیں کرایا،مرتضیٰ جاوید،محمدسجادنے استعفے صوبائی قیادت کوجمع کرائے،سجاد اعوان کابھی یہی کہنا ہے کہ میں نے اسمبلی سیکریٹریٹ کواپنااستعفیٰ جمع نہیں کرایا، استعفیٰ میرے پاس ہے،قیادت کوجمع کرائوں گا۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے دو ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مراسلہ جاری کیاتھا،مرتضیٰ جاویدعباسی اور محمد سجاد کو بطور ممبران قومی اسمبلی استعفوں کیلیے طلب کرلیاگیا،استعفوں کی تصدیق کیلیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے رابطہ کرنے کیلیے مراسلہ جاری کردیاگیا۔ممبران قومی اسمبلی نے 14 دسمبر2020 کو اپنے استعفے سرکاری لیٹرپیڈپر سپیکرقومی اسمبلی کو بھجوائے تھے۔

مراسلہ کے مطابق دونوں ممبران کے استعفوں پر دستخط ریکارڈ کے مطابق ہیں،تصدیق کیلیے اسپیکرکے سامنے پیش ہونے کی تاریخ سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو مطلع کریں،مقررکردہ تاریخ کے 7 دن کے اندر انہیں استعفوں کی تصدیق کیلیے بلایا جائے گا،جواب نہ دینے کی صورت میں استعفوں کو منظور کرلیاجائےگا۔