پاکپتن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن پنجاب اسمبلی ساجدہ اقبال نے خلع کا دعویٰ دائر کر دیا۔
ایم پی اے ساجدہ اقبال نے 20 مئی کو نوید سیلانی سے دوسری شادی کی تھی۔
ساجدہ اقبال نے الزام عائد کیا کہ شوہر نوید سیلانی میرے نام پر لوگوں سے فراڈ کرتا ہے۔
ایم پی اے نے کہا کہ نوید پہلے سے شادی شدہ تھا، مجھ سے دوسری شادی کی، میں نے کئی بار طلاق کا مطالبہ کیا لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔
ساجدہ اقبال نے کہا کہ عدالت سےطلاق ڈگری اور مقدمے کا خرچ دلانے کی استدعا ہے۔
عدالت کی طرف سے طلبی کے باوجود ساجدہ اقبال کے شوہر پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے ساجدہ اقبال کے دعویٰ خلع کی آئندہ سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی، جبکہ آئندہ سماعت پر ایم پی اے ساجدہ اقبال کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔