حالیہ موسم سانس کی بیماریوں کےحوالےسےخطرناک، فصلیں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، طبی ماہرین
حالیہ موسم سانس کی بیماریوں کےحوالےسےخطرناک، فصلیں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، طبی ماہرین

شدید دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات پر بند،حدنظر 50 میٹر رہ گئی

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔
ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے کو تمام ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی ہے۔ دھند کے دوران مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے لیلہ تک شدید دھند کے باعث موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے کوٹ مومن تک شدید دھند کے باعث موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ دھند کی شدت میں کمی آتے ہی موٹروے کھول دیا جائے گا۔ عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق مسافر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور درمیانی فاصلہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے (NHMP Humsafar)، اسمارٹ فون ایپلیکیشن ، ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔