کراچی میں نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پراقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا۔
سال نو کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے کراچی میں پولیس کی جانب سے مساجد سے اعلان کروانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ پرایک مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سال نو کی خوشی میں یا کسی اوروجہ سے کوئی بھی شخص اگر ہوائی فائرنگ کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا۔
پولیس حکام کی جانب سے اس سلسلے میں تمام تھانوں کے عملے کو اپنے اپنے علاقے میں انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ہر سال نئے سال کی آمد کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے بھاری جانی نقصان ہوتا ہے۔