مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کی نشریات میں بذریعہ بیپر شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹ پرانہوں نے لکھا کہ ” میں نے واضح تردید کی تھی کہ ن لیگ کے کسی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا-
یقین نہیں آتا کہ ظفر صدیقی کا چینل اس طرز صحافت پہ آ جائے گا-میں اس جھوٹی خبر کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور آئیندہ سماء کو کسی قسم کا بیپر نہ دینے کا فیصلہ کرتا ہوں”-
میں نے واضح تردید کی تھی کہ ن لیگ کے کسی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا- یقین نہیں آتا کہ ظفر صدیقی کا چینل اس طرز صحافت پہ آ جائے گا-میں اس جھوٹی خبر کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور آئیندہ سماء کو کسی قسم کا بیپر نہ دینے کا فیصلہ کرتا ہوں- pic.twitter.com/uoZcHL87jk
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) December 27, 2020
احسن اقبال نے ٹی وی چینل کا سکرین شاٹ بھی شیئرکیا جس کی احسن اقبال تردید کررہے ہیں ، سکرین شاٹ میں واضح لکھا دیکھا جا سکتا ہے کہ ” ن لیگی وفد کا دورہ اسرائیل، احسن اقبال نے تصدیق کردی”۔