یکم اکتوبر سے کویتی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جاسکتی ہے۔فائل فوٹو
یکم اکتوبر سے کویتی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جاسکتی ہے۔فائل فوٹو

برطانیہ سے آنے والی فلائٹس پرسفری پابندیوں میں 4 جنوری تک توسیع

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے برطانیہ سے آ نے والی فلائٹس پر سفری پابندیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی۔
ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سفری پابندی میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق سفری پابندیوں میں 4 جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کورونا کی منفی رپورٹ کے ساتھ پاکستان کا سفر کرسکیں گے اور جہاز کا عملہ بھی منفی رپورٹ ہمراہ لانے کا پابند ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جہاز کے عملے کو پاکستان میں بھی منفی رپورٹ آنے تک ہوٹلز میں قرنطینہ میں رہنا ہوگا، 4 جنوری کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے سفری پابندیاں بڑھائی یا نرم کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان نے بھی برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد برطانیہ سے آنے والی پروازوں کے مسافروں پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے اور یہ قسم تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کے باعث برطانیہ میں کورونا کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
وائرس کی نئی قسم کے بعد بیشتر یورپی ممالک نے برطانیہ پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے تمام پروازیں روک دی ہیں اور ان کے علاوہ دیگر ممالک بھی ایسے اقدام پر غور کررہے ہیں۔