ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

برطانیہ میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کراچی پہنچ گئی

آسٹریلیا اوربھارت کے بعد برطانیہ میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کراچی بھی پہنچ گئی ، برطانیہ سے کراچی پہنچنے والے تین مسافروں میں تصدیق ہونے کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا۔

برطانیہ سے آنے والے تین مسافروں میںبر کورونا وائرس کی نئی قسم کی موجودگی کی تصدیق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے ، چار دن قبل چھ مسافر براستہ دبئی برطانیہ سے کراچی پہنچے جن کے ٹیسٹ کروانے کیلیے سیمپلز لیے گئے تاہم اب ان کی رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں سے تین مسافروں میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی تصدیق ہو گئی ہے ۔

پاکستان نے برطانیہ سے براہ راست پروازیں معطل کر دی ہیں جس کے باعث یہ مسافر برطانیہ سے دبئی اور پھر کراچی پہنچے تھے ، ایئر پورٹ حکام نے ان کی ٹریول ہسٹری کو دیکھتے ہوئے سیمپلز لیے ، اب ایئر پورٹ حکام یقینی بنا رہے ہیں کہ برطانیہ کی ٹریول ہسٹری رکھنے والے ہر مسافر کے ٹیسٹ کیے جائیں ، تمام مسافروں کو سختی سے مانیٹر کیا جائے گا۔

ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد حکومت سندھ نے تینوں افراد کی فیملیز سے بھی رابطہ کر لیاہے اور انہیں آگاہ کرنے کے بعد خاندان کے دیگر افراد کے ٹیسٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے ، تینوں افراد اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ ہیں ، دو افراد کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کی سہولت پہلے سے موجود ہے جبکہ تیسرے مسافر کے علاقے میں بھی سمارٹ لاک ڈاﺅن کا انتظام کیا جارہاہے ۔

تینوں افراد کی حالت اس وقت خطرے سے باہر ہے اور وہ اپنے گھر میں ہی آئیسولیشن میں ہیں تاہم محکمہ صحت کی جانب سے ان کی نگرانی کی جارہی ہے اور ضرورت پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا جائے گا ۔