اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر نظرثانی کرنا چاہتے ہیں.
پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے تقریب کے موقع پر گفتگو کے دوران مشیر تجارت عبدالزاق داد کا کہنا تھا پاکستان کو تجارت ٹرانزٹ اور ٹرانشپمنٹ کا مرکز بنانا چاہتے ہیں، افغانستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدہ (پی ٹی اے)بھی ہوگا،پاک افغان مذاکرات میں بھارتی اشیا کی ترسیل کامعاملہ زیرغور نہیں آئیگا۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کو کنکٹیویٹی کیلیے عالمی اداروں سے معاونت کی کوشش کرنی چاہیئے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم کم ہوا ہے ،جولائی تا نومبر کے اعدادوشمار میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔
اس موقع پر افغان وزیر تجارت کا کہنا تھا افغان صدرنے افغانستان میں پاکستانی سرمایہ کاری کرنے پر زور دیا ہے،افغانستان پاکستان کو وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی دینا چاہتا ہے۔