ووکس ویگن بیچ بم پروٹو ٹائپ کا سائز 1/64ہے۔ فائل فوٹو
ووکس ویگن بیچ بم پروٹو ٹائپ کا سائز 1/64ہے۔ فائل فوٹو

دنیا کی سب سے مہنگی ترین کھلونا کار

امریکا میں ایک ننھی کھلونا کارکی قیمت نے سننے والوں کے ہوش اڑا دیے، جسے اب تک کا سب سے مہنگا ترین قراردیا جارہا ہے کیونکہ اس کی قیمت عام گاڑیوں سے کہیں زیادہ ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیچ بم نامی ووکس ویگن بس کے1969 ورژن کی قیمت لگ بھگ ڈیڑھ لاکھ ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی میں دو کروڑ چالیس لاکھ روپے بنتی ہے، اسے دنیا کی سب سے قیمتی ہاٹ وہیل کار کہا جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ووکس ویگن بیچ بم پروٹو ٹائپ کا سائز 1/64ہے۔ اس گاڑی کی تیاری 1969 میں ہوئی تھی جب ووکس ویگن اور ہاٹ وہیلس کو پہلی بار متعارف کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی سے تعلق رکھنے والے معروف تاجر اس طرح کی 3 ہزار 500 گاڑیوں کے مالک ہیں جبکہ اُن کے پاس 179 ایسی نایاب اورقیمتی کھلونا گاڑیاں ہیں جو اب تک عوام کی نظروں میں نہیں آسکیں۔

کمرشل ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ ہاٹ وہیل کار7 سال کی عمر میں خریدی تھی۔ لینڈری کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کو اگر فروخت کیا جائے تو اس کی قیمت باآسانی ایک لاکھ پچاس ہزار امریکی ڈالرزیا اُس سے زائد مل سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس گاڑی کی اہمیت گزشتہ چند ماہ میں بہت بڑھ گئی ہے جس کی بنیاد پر میں کہہ سکتا ہوں کہ اس کی فروخت توقع سے زیادہ رقم دے گی۔