اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے گھٹ کر 160 روپے 35 پیسے ہوگئی
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے گھٹ کر 160 روپے 35 پیسے ہوگئی

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی: اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 25 پیسے کم ہوگئی۔
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے گھٹ کر 160 روپے 35 پیسے پر بند ہوئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 11 پیسے کی کمی سے 160 روپے 28 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو ایک بار پھر تیزی کے اثرات غالب رہے جس سے انڈیکس کی 43300، 43400، 43500 اور 43600 پوائنٹس 4 حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 73 اعشاریہ 28فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 76ارب 37کروڑ81 لاکھ 54ہزار 859روپے کا اضافہ ہوگیا۔