میرپور خاص میں رشتہ نہ دینے پر اغوا ہونے والی 11 سالہ لڑکی کو 6 روز بعد بازیاب کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
پولیس کے مطابق جونیجو کوارٹرز سے اغوا ہونے والی لڑکی کو بازیاب کروالیا گیا، ملزمان 6 روز تک لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروالیا گیا، لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ۔فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos