پیپلزپارٹی کی بہادر آباد یاترا کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا وفد بھی متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) مرکز پہنچ گیا۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کی سربراہی میں وفد نے مردم شماری اور سندھ میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پر متحدہ وفد سے بات کی۔
میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے کہاکہ اپنے ووٹرز کے مفادات کے تحفظ کے لیےکابینہ میں بیٹھے ہیں، امید ہے وزیراعظم مردم شماری سے متعلق جلد پالیسی بیان کریں گے۔
فردوس شمیم نقوی بولے پیپلزپارٹی معاملات کو الجھانا چاہتی ہے،کابینہ نے غیر آئینی قدم نہیں اٹھایا،کابینہ کی جس کمیٹی میں مردم شماری سے متعلق فیصلہ ہوا اس میں متحدہ کا وزیر موجود تھا۔
دونوں جماعتوں نے اتفاق کیاکہ سندھ میں صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات سے متعلق جلد لائحہ عمل طے کرلیا جائےگا۔