فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوگیا
فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوگیا

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی

کراچی: عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 5 ڈالر بڑھ کر 1899 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سال 2021 کے پہلے جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 97 ہزار 994 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1320 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1131 روپے 68 پیسے پر مستحکم رہی۔