تمام سیاسی جماعتیں مالی سال 2020-21 کے آڈیٹر سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔فائل فوٹو
تمام سیاسی جماعتیں مالی سال 2020-21 کے آڈیٹر سے تصدیق شدہ گوشوارے جمع کرائیں۔فائل فوٹو

پی ڈی ایم کااحتجاج۔الیکشن کمیشن کااجلاس 6 جنوری کوطلب

پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) کے احتجاج کے معاملے پرچیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 6 جنوری کواجلاس طلب کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاکہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم احتجاج کے پیش نظرمشاورت کرےگا،اجلاس میں پی ڈی ایم اے کے احتجاج کے پیش نظرسیکیورٹی سمیت دیگرامورزیرغورآئیں گے،الیکشن کمیشن اجلاس میں سینیٹ انتخابات کی تیاریوں پرغورہوگا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پرمشاورت ہوگی،پنجاب حکومت کے حکام الیکشن کمیشن کوبریفنگ دیں گے۔