وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) لانگ مارچ کرتی ہے تو وہ مولانا فضل الرحمن کو حلوہ کھلائیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں ’چوں چوں کا مربہ‘ ہیں ، یہ لانگ مارچ کریں گے توانہیں کھانا دیں گے اور مولانا فضل الرحمن کو حلوہ کھلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن استعفوں کا شوق پورا کرلے، یہ استعفے دیں گے تو ان کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کرائیں گے اور یہ سیٹیں جیت کر ملک کی بہتری کیلیے نئی ترامیم کریں گے۔