وہ دن دور نہیں جب غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کے نتیجے میں عوامی غضب سیلیکٹرز اور سیلیکٹڈ کو اسی ووٹ کے ذریعے شکست دے گا، ٹویٹر پر پیغام
وہ دن دور نہیں جب غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کے نتیجے میں عوامی غضب سیلیکٹرز اور سیلیکٹڈ کو اسی ووٹ کے ذریعے شکست دے گا، ٹویٹر پر پیغام

فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ نہ ہوناقانون سے مذاق ہے، نوازشریف

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں تمام ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔ اس کیس میں عمران خان کو این آر او نہیں دینے دیں گے۔
نواز شریف نے ٹوئٹر پر مختصر بیان میں کہا کہ عمران خان کے فارن فنڈنگ کرپشن کیس کے تمام ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔ چھ سال گزرنے کے باوجود فیصلہ نہ ہونا آئین، قانون اور قوم سے بدترین مذاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو بھی اس کیس میں عمران خان کو این آر او نہیں دینے دیں گے۔ الیکشن کمیشن فوری فیصلہ کر کے عمران خان کی کرپشن کو بے نقاب کرے۔
تحریک انصاف کے بانی رکن اور پارٹی میں اہم عہدوں پر تعینات رہنے والے اکبر ایس بابر نے 2014 میں الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پی ٹی آئی نے 2007 سے 2012 تک جو فنڈ بیرونِ ملک سے اکھٹا کیا ہے، اس کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائی گئی ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق فنڈنگ چھپاکر تحریک انصاف نے سیاسی جماعتوں کے لیے موجود قانون ’پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002‘ کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس لیے پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
درخواست کے مطابق قانون کے تحت ہر سیاسی پارٹی کے لیے ہر سال حاصل کردہ فنڈ، اثاتے اور ان کی آڈٹ رپورٹ پیش کرنا لازمی ہوتا ہے۔ قانون کے مطابق کوئی بھی سیاسی پارٹی کسی بھی غیر ملکی سے فنڈ نہیں لے سکتی۔ اسی طرح پاکستانی کمپنیوں، این جی او کارپوریٹ اداروں سے بھی فنڈنگ حاصل نہیں کی جا سکتی ہے۔
یہ مقدمہ 6 سال سے الیکشن کمیشن میں زیرالتوا ہے اور اس پر کارروائی آگے بڑھنے میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے حالیہ جلسوں میں اپوزیشن رہنماؤں نے اس پر الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ کیس فارن فنڈنگ کے زمرے میں آتا ہی نہیں۔