عدالت نے مشاورت کیلیے 15 منٹ کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔فائل فوٹو
عدالت نے مشاورت کیلیے 15 منٹ کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔فائل فوٹو

چینی کی قیمت پھر100 روپے کلو تک پہنچ گئی

ملک بھر میں چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے، کراچی میں دو روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوگیا۔

اب لاہور، کراچی، کوئٹہ، ملتان اورفیصل آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے۔

کراچی میں ہول سیل بازار میں چینی کی 100 کلو بوری 8 ہزار 300 روپے میں دستیاب ہے، یوں تھوک مارکیٹ میں چینی 83 روپے کلو مل رہی ہے۔

شہر قائد میں چینی کی قیمت میں 2 روز کے دوران 5 روپے فی کلو کا اضافے دیکھنے میں آیا ہے، یوں ریٹیل مارکیٹ میں چینی 90 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے دوران چینی 11 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، کراچی کے بعض علاقوں میں چینی 100 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔

ادھر لاہور میں چینی 85 سے 90 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ کوئٹہ میں شہری چینی 90 روپے کلو میں خریدنے پر مجبور ہیں ،یہی چینی گزشتہ ماہ 80 سے 85 روپے کلو میں دستیاب تھی۔ملتان اور فیصل آباد میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، 90 روپے سے 95 روپے کلو میں بکنے لگی۔