ہلڑ بازی کا سلسلہ اب بلوچستان اسمبلی تک پہنچ گیا ہے۔فائل فوٹو
ہلڑ بازی کا سلسلہ اب بلوچستان اسمبلی تک پہنچ گیا ہے۔فائل فوٹو

دہشت گردی ختم کرنے کے دعویدار کہاں ہیں۔مولانا فضل الرحمن

جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اس جعلی اسمبلی کو مدت پوری نہیں کرنے دیں گے۔

مولانا فضل الرحمن نے بنوں میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس جعلی اسمبلی کو وقت پورا نہیں کرنے دیں گے، عوامی مینڈیٹ کو پس پشت ڈال کر موجودہ اسمبلیاں وجود میں لائی گئیں، وزیراعظم نے پسپائی کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے،  ملتان اور لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسوں اور ریلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، مقامی میڈیا کو زبردستی غلط رپوٹنگ کرائی گئی جسے انٹرنیشنل میڈیا نے مسترد کردیا۔

مولانا فصل الرحمن کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں بربریت کی عجیب وغریب داستان رقم کی گئی، دہشت گردی کو ختم کرنے والے دعویدار کہاں ہیں، قبائلی علاقے اوربلوچستان غیر محفوظ ہیں، آج بنوں جلسے میں کوئٹہ میں ظلم وبربریت اوراس پر حکومت کی غیر سنجیدگی پرلائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔