خرم دستگیر، رانا ثناء اللّٰہ، کیپٹن (ر) صفدر بھی مریم کے ہمراہ ہیں۔فائل فوٹو
خرم دستگیر، رانا ثناء اللّٰہ، کیپٹن (ر) صفدر بھی مریم کے ہمراہ ہیں۔فائل فوٹو

نواز شریف کی ہدایت پر مریم کوئٹہ جاکر ہزارہ برادری مظاہرین سے ملیں گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ہزارہ برادری کے دھرنے میں شرکت کیلئے کل کوئٹہ جانے کا اعلان کردیا۔
مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ 4 دن اور راتوں سے شدید سردی میں میں ہزارہ برادری اپنے پیاروں کی میتوں کے ساتھ اسلام آباد کی بے حسی کو آواز دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اسلامی اخوت اور انسانی ہمدردی کے حوالے سے ہم سب کیلئے شرمندگی کا باعث ہے۔
مریم نواز نے اعلان کیا کہ نواز شریف کی ہدایت پر کل یہ التجا لے کر اپنی بہنوں اور بھائیوں کے پاس جا رہی ہوں کہ وہ اپنے پیاروں کی میتیں اللہ کے حوالے کردیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے وہ اپنی بیٹی کی درخواست رد نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ سانحہ مچھ کے خلاف مظاہرین کا کوئٹہ مغربی بائی پاس پردھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پہنچنے والی حکومتی ٹیم کے بھی مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور دھرنے کے شرکا نے وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ آمد تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔