منیرہ یامین ستی راولپنڈی سے خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہوئی تھیں۔فائل فوٹو
منیرہ یامین ستی راولپنڈی سے خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہوئی تھیں۔فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کورونا سے جاں بحق

کورونا وائرس ایک اور سیاستدان کی جان لے گیا۔ مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کورونا سے جاں بحق ہوگئیں، منیرہ یامین ستی کافی دنوں سے کورونا کے باعث وینٹی لیٹرپرتھیں۔

منیرہ یامین ستی راولپنڈی سے خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہوئی تھیں۔مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید گجر نے بھی منیرہ یامین ستی کی کورونا سے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق کورونا وائرس سے 50 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 511 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار75 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 42 ہزار 835، سندھ میں 2 لاکھ 21 ہزار 734، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار 229، بلوچستان میں 18 ہزار 300، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874، اسلام آباد میں 38 ہزار 687 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 416 کیسز رپورٹ ہوئے۔