ٹریفک کو متبادل روٹ سے راستہ فراہم کیا جارہا ہے۔فائل فوٹو
ٹریفک کو متبادل روٹ سے راستہ فراہم کیا جارہا ہے۔فائل فوٹو

کراچی شہرکے21 مقامات پردھرنے جاری۔ٹریفک کا نظام درہم برہم

سانحہ مچھ کے ورثا سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی شہرکے مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہرکے 21 مقامات پر دھرنے اور احتجاج جاری ہے جہاں  فائیو اسٹار چورنگی، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا اور شاہراہ پاکستان پرعائشہ منزل کے قریب بھی احتجاج جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک معطل کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ  نیو رضویہ، صفورا چورنگی، جوہر موڑ، جوہر چورنگی، اسٹیل ٹاؤن چورنگی، سرجانی، خدا کی بستی، کے ڈی اے، نمائش،کامران چورنگی، پاور ہاؤس چورنگی اورعباس ٹاؤن پربھی احتجاج اور دھرنے جاری ہیں۔

شہر میں ائیر پورٹ، ناتھا خان، ملیر15، نیشنل ہائی وے، سفاری پارک یونیورسٹی روڈ،کورنگی ڈھائی نمبر، مغربی بائی پاس،  ابوالحسن اصفہانی روڈ، سفاری پارک، ناظم آباد ایک نمبر چورنگی، شاہ فیصل کالونی، نیشنل ہائی وے اور ملیر 15 کے مقامات پر بھی احتجاج جاری ہے۔

ابراہیم حیدری، نیپا چورنگی، نارتھ کراچی، گلبرگ، انچولی، عزیزآباد، آئی آر سی امام بارگاہ اور بورڈ آفس پر بھی احتجاج جاری ہے۔

شہرکےمختلف علاقوں میں احتجاج کی وجہ سے کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی معطل ہے اور ٹریفک کو متبادل روٹ سے راستہ فراہم کیا جارہا ہے جس کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔

گزشتہ روز بھی شدید ٹریفک جام کی وجہ سے کئی شہری دفاتر نہیں پہنچ سکے تھے اور ائیرپورٹ پہنچنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب کئی پروازیں تاخیرکا شکار ہوئیں۔