مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکڑکی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔فائل فوٹو
مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکڑکی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔فائل فوٹو

مریم نواز سانحہ مچھ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلیے کوئٹہ روانہ

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز سانحہ مچھ کے لواحقین اور ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلیے کوئٹہ روانہ ہو گئیں۔

مریم نوازنے کہاہے کہ مچھ واقعہ انتہائی افسوسناک اوردل دہلا دینے والا ہے ، وزیراعظم کو سخت سردی میں بیٹھے ورثا کے سروں پر ہاتھ رکھناچاہیے ۔

کوئٹہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مچھ واقعہ قومی سانحہ ہے اس پر سیاست نہیں کرناچاہتی، لواحقین حکومت کی طرف سے دادرسی کاانتظارکررہے ہیں ،مچھ واقعے کے بعد پوری قوم سوگوار ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم قوم کے باپ کی مانند ہوتا ہے انہیں وہاں جانا چاہیے تھا، مجھے بھی سیکیورٹی تھریٹ تھا لیکن میں میں نواز شریف کا پیغام لیکر وہاں جا رہی ہوں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی کرسی پرآپ کو بٹھادیاگیامگرآپ کو قوم کا احساس نہیں ،وزیراعظم خودنہیں جارہے اپنے وزرا،مشیروں کو بھیج رہے ہیں ۔

سانحہ مچھ افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، غریب کان کنوں کے ساتھ ظلم بہت دیر سے ہوتا آ رہا ہے، لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں سڑک پر رکھ کر بیٹھے ہیں، ایسے واقعہ پر متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا فرض ہے۔

مریم نواز کاکہناتھا کہ وزیراعظم کوکوئی خوف ہے توایسی صورتحال میں جھکناچاہیے ،انہوں نے کہاکہ کوئٹہ جاکرورثا سے استدعا کروں گی کہ اپنے پیاروں کی تدفین کریں،مچھ واقعے کے متاثرین کے دکھوں کا مداوانہیں کیاجاسکتا۔